Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف کی عیادت کیلئے مولانا فضل الرحمان جاتی امراء جائیں گے

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی عیادت کے لیے اب سے کچھ دیر بعد جاتی امراء پہنچیں گے۔  ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نواز شریف سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کریں گے اور اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو حکومت کے خلاف مل کر تحریک چلانے کی دعوت دیں گے جب کہ اس موقع پر نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔جے یو آئی (ف) کے امیر اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد کی ملاقات میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.