Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

رمضان شوگرملز کیس:شہبازشریف اورحمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور:احتساب عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اس موقع پرنیب پراسیکیوٹرنےدلائل دیتےہوئےکہاکہ رمضان شوگرملزکیس میں مل کےلئےسرکاری خزانےسےنالہ بنایاگیا،یہ اختیارات سے تجاوز کا کیس ہے۔

شہبازشریف نے کچھ کہنےکی کوشش کی تو عدالت نےانہیں روک دیا اورکہاکہ آپ کوسب کچھ کہنےاورسنانے کا موقع دیا جائے گا۔

عدالت نےکہاکہ یہ قانونی اورپروسیجرل چیزیں ہیں جو قانون کےمطابق ہونی ہیں جس پرشہباز شریف نےکہاکہ میں نے 10 سال میں حکومت کےکئی سوارب روپےبچائےہیں،کیا میں نےنالےکےلئے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا۔

عدالت نے شہباز شریف کو کہا کہ ابھی آپ پر الزام ہے،جسے ثابت ہونا باقی ہے۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.