Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوجوانوں کوبااختیار بنانےکیلیے33رکنی قومی یوتھ کونسل قائم

اسلام آباد۔حکومت نےنوجوانوں کو سماجی،معاشی طورپربااختیاربنانےکی جانب ایک اورقدم اٹھاتےہوئے33رکنی قومی یوتھ کونسل آف پاکستان تشکیل دےدی ہے،وزیراعظم عمران خان اسکےسرپرست جبکہ وزیراعظم کےخصوصی معاون برائےامورنوجوانان محمد عثمان ڈارچیئرمین ہونگے۔

وزیراعظم آفس پبلک برائے کامیاب جوان پروگرام کی جانب سےجاری تفصیلات کےمطابق فیصلہ سازی میں نوجوانوں کوشریک کرنےکی غرض سےپہلی قومی یوتھ کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔پاک فوج کےمیجرتنویرشفیع،کرکٹرحسن علی،خاتون کرکٹرثنامیر،اداکار حمزہ علی عباسی،اداکارہ ماہرہ خان،کوہ پیما ثمینہ بیگ،اینکر پرسن منیبہ مزاری اس کونسل کےکلیدی ممبران ہونگے۔

قومی یوتھ کونسل ایک مشاورتی ادارہ ہوگاجومختلف شعبوں سےتعلق رکھنےوالےنوجوانوں کی سماجی واقتصادی ترقی کےلئےپالیسی سفارشات مرتب کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.