Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ: جرائم پیشہ افراد سے تعلق کا الزام: 31 پولیس اہلکار معطل

نوشہرہ: ضلعی پولیس افسرنوشہرہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے بدعنوانی، بد اخلاقی اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق کے الزامات پر سب انسپکٹر سمیت 31 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس افسر نے معطل پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم بھی دے دیا۔

پولیس کے قریبی ذرائع کے مطابق پولیس کے اندرونی احتساب سیل کی بھرپور کاروائی میں ایک سب انسپکٹر تھانہ رسالپور گل اکبر خان، اے ایس آئی شاہد خان پولیس چوکی پیرسباق،اے ایس آئی خان زیب پولیس لائن، مدد محرر اکبر علی، مدد محرر منصف خان،مدد محرر فیاض خان، محرر لیاقت علی، ٹڑیفک وارڈن حکیم اللہ اور ٹریفک وارڈن فہیم خان کے علاوہ مختلف تھانوں کے پولیس کے اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق دو پولیس موبائلز کے ڈرائیور بھی احتسابی عمل میں معطل کئے گئے۔ زرائع کے مطابق پولیس کے اندر احتسابی عمل سے پولیس کے خلاف بدعنوانی، بداخلاقی اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق کے الزامات میں واضح کمی آئے گئی جس سے پولیس کا مورال بلند ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.