Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں فائرنگ سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقے کندی تازہ دین میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور2 خواتین شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.