Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ میں 14 سالہ بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی

نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک میں 14سالہ بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب خیر آباد کے رہائشی(ش) بعمر 14 سال نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ کنڈ خیر آباد کے دو نوجوان لڑکوں نے اُس کیساتھ بدفعلی کی۔

ارشد احمد DSP اکوڑہ نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے عالم خان SHO اکوڑہ کو فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ عالم خان نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور ملزمان ہارون ولد نور رحمان اور ذین ولد عطاءالرحمن ساکنان کنڈ خیر آباد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ملزمان کو بعدالت جوڈیشل مجسٹریٹ نے دورزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ بچوں اور طالبعلموں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چند روز قبل لاہور کے ایک مدرسے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھی جس میں مفتی نے ایک طالبعلم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.