Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف موصول شکایت کی تصدیق شروع کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گورنمنٹ ٹرانسپورٹ سروس کی مہنگی اراضی خلاف قانون اور کم قیمت پر مولانا فضل الرحمان کو دینے کے حوالے سے موصول شکایت کی تصدیق شروع کر دی۔  شکایت کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے جنرل ٹرانسپورٹ سروس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کیا تھا جس کی 64 کنال زمین مولانا فضل الرحمان کو دی گئی۔  ذرائع کے مطابق ایک کروڑ 40 لاکھ کی سرکاری زمین خلاف قانون مولانا فضل الرحمان کو 40 لاکھ روپے میں دی گئی جس کے حوالے سے موصول شکایت کی تصدیق شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر عطاالرحمان نے بتایا کہ یہ شکایت جھوٹ ہے اس سے کچھ بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نیب نے پہلے تحقیقات کی ہیں یہ تحقیقات بھی ردّی کی ٹوکری میں جائیں گی، اس طرح کوئی دباؤ کا شکار کرنا چاہے تو ہم اس حد سے گزر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.