Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ: وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو لاحق بڑے خطرات سے آگاہ کر دیا

ن لیگ کے مزید 5 اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیے

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی  نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے کو بہت خطرات ہیں، شاہدرہ میں بہت بڑے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، اس کے باوجود کوئی اپنے بچوں کو بچا کر غریب کے بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے تو حکومت نہیں روکے گی۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ جو ریڈ لائن کراس کرے گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر بروز اتوار کو مینار پاکستان سے متصل گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم حکومت پنجاب نے متحدہ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مزید 5 اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیے۔ وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے 4 اراکین اور گوجرانوالہ سے ایک رکن پنجاب اسمبلی نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا۔ این اے 163 وہاڑی سے رکن اسمبلی سید ساجد مہدی، پی پی 229 سے محمد یوسف کسیلیہ، پی پی 230 سے سردار خالد محمود ڈوگر اور پی پی 232 سے میاں ثاقب خورشید نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا۔ گوجرانوالہ سے ن لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفی پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔

اقبال گجر نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاء غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھڑانے کے لیے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو پیش کر رہا ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.