Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزارت خزانہ کے امور چلانے کے لیے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد:اسد عمر کے بعد وزارت خزانہ کے امور چلانے کے لیے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع نےبتایاکہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیرخزانہ مقررکیےجانے کا امکان تھا تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے امور کو چلانے کے لیے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سلمان شاہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر عشرت حسین مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر عشرت حسین تاجر برادری کے لیے بھی قابل قبول ہیں، وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مشیر خزانہ کی متوقع فہرست میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے، وہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.