Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسد عمر کا جاناعمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکامی کا ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ پرٹوئٹ کرتےہوئےمسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا کہ اصل مسلہ وزیرخزانہ اسد عمرنہیں وزیر اعظم ہیں،حکومت کااعتراف ہےکہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے،اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ کیوں اسد عمرکو وزرات خزانہ چھوڑنےکاکہا گیا،اسد عمرکاجانا اس بات کاثبوت ہےکہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.