Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات

نواز شریف انتہائی گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی بھی دی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات ہوئی۔
لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کی۔ نواز شریف انتہائی گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی بھی دی۔
اس موقع پر نواز شریف سے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف ۔ شاہد خاقان اور سعد رفیق بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار عابد شیر علی ۔ سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم ملکی امور ، مہنگائی کی صورتحال ، آئی ایم ایف سے قرض کے حصول ۔ نئے انتخابات اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ کی حکمت عملی بنانے کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا۔ مریم نواز نے شہباز شریف اور نوازشریف کی ملاقات کی تصویر شیئر کی ۔ مریم نواز نے لکھا کہ وہ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں یہ عقیدتیں اور محبتیں نصیب ہوتی ہیں۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی اس اہم ملاقات کی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.