Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان نے تربت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے تربت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔. زیر اعظم عمران خان کا تربت یونیورسٹی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تربت کی اپنی ایک تاریخ ہے اور پہلی بار یہاں آنے کی بہت خوشی ہے، تربت اور بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔

ان کا کہنا تھا بلوچستان میں کبھی بھی اتنی فنڈنگ نہیں ہوئی جتنی ہماری حکومت نے کی ہے، ماضی میں بلوچستان میں فنڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ صوبہ پیچھے چلا گیا، لیکن ہم بلوچستان کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم خاص طور پر بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں مدد کریں گے کیونکہ بلوچستان کو پڑھے لکھے لوگوں کی شدید ضرورت ہے، اب شہروں میں جاکر تعلیم لینا ضروری نہیں ہے، بلوچستان کے طلباء و طالبات کے لیے اسکالرشپ 185 سے بڑھا کر 360 کر رہے ہیں۔

عمران خان کے خطاب کےدوران وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وفاقی وزیر اسدعمر،شبلی فراز،غلام سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگر رہنماء شریک تھے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.