Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہوم کاافتتاح کردیا

شیلٹر ہوم میں 150سے 200غریب و نادار افراد رہ سکیں گے،شیلٹرہومزخیبرپختونخوا حکومت نے 100 روزہ پروگرام کے تحت قائم کئےہیں،شیلٹرہومزمیں 430 افراد کیلئے رہائش اور کھانا مہیا کیا جائے گا۔

پشاور:وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہوم کاافتتاح کردیا جس میں 150 سے 200افراد رات گزار سکیں گے۔

وزیراعظم کا دورہ پشاور،سڑکوں کی قسمت جاگ گئی،بشیر آباد،کینال روڈ اورپجکی روڈ صبح سویرے دھلنےلگے،کئی دنوں سےپڑا کچرا بھی صاف ہوگیا۔

جمعےکووزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورےہیلی کاپٹرکےذریعے پشاورپہنچےجہاں انہوں نےشیلٹرہوم کا افتتاح کیااورمختلف حصوں کادورہ کیا ۔

اس موقع پروزیراعلیٰ محمود خان اورگورنرخیبرپختونخوا بھی وزیراعظم عمران خان کےہمراہ تھےجبکہ شہزاد ارباب،افتخاردرانی اور ضلع ناظم محمد عاصم سمیت دیگر حکام بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

وزیراعظم نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا خود جائزہ بھی لیا،عمران خان کو شیلٹر ہوم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

شیلٹر ہوم میں 150سے 200غریب و نادار افراد رہ سکیں گے،شیلٹرہومزخیبرپختونخوا حکومت نے 100 روزہ پروگرام کے تحت قائم کئےہیں،شیلٹرہومزمیں 430 افراد کیلئے رہائش اور کھانا مہیا کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے پی کے ایک روزہ دورے پرہیں جہاں وہ صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.