Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ہاؤسنگ اسکیم اپریل میں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی حکومت کے پاس لوگوں کو قرضہ دینے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ، اس کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان  نئے قوانین بنانے کے لیے حکومت کی مدد کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک مرتبہ اگر 50 لاکھ تعمیر کرنے کا کام شروع ہوگیا تو ہر گزرتے سال کے ساتھ اس میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے کا آغاز پہلے بھی کر سکتے تھے، تاہم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جب تک ہم اس کے لیے بھرپور تیار نہیں ہوں گے تب تک اس منصوبے کو شروع نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپریل 2019 میں اس منصوبے کا آغاز کردیا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے 50 لاکھ گھروں کی اس اسکیم میں نجی سیکٹر بھی شامل ہو اور نئے لوگ اپنی کمپنیوں کے ساتھ سامنے آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیر سے 40 صنعتیں جڑی ہوئی ہیں، اور جب گھروں کی تعمیر شروع ہوگی تو یہ صنعتیں بھی شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں غریبوں کے پاس قرضہ لینے کا تصور موجود نہیں ہے، اسی وجہ سے وہ اپنے گھر تعمیر نہیں کر پاتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایک مخصوص طبقے کو یہ سہولیات آسانی سے میسر ہوتی ہیں، جن کی وجہ سے صرف وہی اپنے گھر بنانے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.