Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کو آئی ایم ایف معاہدے سےمتعلق بات کرنی چاہئے تھی،سیدخورشید شاہ

عمران خان کہتاتھا ایمنسٹی اسکیم کامطلب ڈاکو اور چوکو نوازناہے،اب کون سےچور اورڈاکوئوں کیلئےاسکیم لائی جا رہی ہے،ملازمین کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے،میڈیا سےگفتگو

اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئررہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم کوآئی ایم ایف معاہدے سےمتعلق بات کرنی چاہئے تھی،عمران خان کہتاتھا ایمنسٹی اسکیم کا مطلب ڈاکو اورچوکونوازناہے،اب کون سےچوراور ڈاکوئوں کیلئےاسکیم لائی جا رہی ہے،ملازمین کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔

منگل کوپاکستان پیپلزپارٹی کےسینئررہنما خورشید شاہ نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملازمین کی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیاجائے۔انہوں نےکہاکہ دوہزارہ بارہ کےبعد ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ نہیں ہوا۔

انہوں نےکہاکہ ملازمین کی تنخواہ پچاس فیصد بڑ ھانی چاہیے۔انہوں نےکہاکہ تنخواہ نہیں بڑھےگی تو ملازمین کےبچےاسکولوں میں بھی نہیں پڑھ سکیں گے۔

انہوں نےکہاکہ تنخواہ نہ بڑھی تو ملازمین کےساتھ بڑا ظلم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار ہونی چاہئے۔انہوں نےکہاکہ سرکاری ملازمین ملک کی معیشت کاحصہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مانیٹرنگ اسٹیٹ بنک کو دے دی گئی ہے، آئی ایم ایف کے معاہدے سےمتعلق پارلیمان میں آکر بتاناچاہئے تھا۔

انہوں نےکہاکہ آئی ایم ایف معاہدے کااعلان سرکاری ٹی وی کی بجائےپارلیمنٹ میں آکرکیاجاناچاہئےتھا۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم نےایوان میں اس معاملےپرکوئی بات نہیں کی،وزیراعظم کوآئی ایم ایف معاہدےسےمتعلق بات کرنی چاہئےتھی۔انہوں نےکہاکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کومثبت پیغام دیاہے،عمران خان کہتاتھا ایمنسٹی اسکیم کامطلب ڈاکواورچوکونوازناہے۔انہوں نےکہاکہ عمران خان بتائیں کہ اب کون سے چور اور ڈاکوئوں کے لئے اسکیم لائی جا رہی ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.