Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کی سینئر صحافی تجزیہ نگار ایاز امیر پرحملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر صحافی تجزیہ نگار ایاز امیر پرحملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب کو واقعہ کی اعلی سطح پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

وزیراعظم شہبازشریف نے ایاز امیر سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملزموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ صحافت اور صحافیوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب سینئر صحافی اور دنیا نیوز سے منسلک تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ حملے سے ایاز امیر زخمی ہوگئے تھے۔
ایاز امیر پر حملہ کرنے والوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ نامعلوم افراد کی جانب سے ان کا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا تھا۔
سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیا ۔ حکام سے رپورٹ طلب کرلی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.