Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

برطانیہ:بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست،لیبرپارٹی کاپلڑا بھاری

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست کا سامناکرنا پڑا ہے۔اس کے برعکس لیبرپارٹی کاپلڑا بھاری ہے۔

لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری ہے،حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بری طرح تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں 107 میں سے102 کونسلز کے نتائج آگئے ہیں، کل107میں سے لیبرپارٹی48 کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے، جبکہ لبرل ڈیموکریٹس 12،کنزرویٹو 5کو نسلز میں کامیاب ہوئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات،36کونسلز میں کسی کو بھی واضح برتری نہیں مل سکی ہے۔

مجموعی طور پر  لیبر پارٹی ایک ہزار 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔ اس کے بعد کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی نشستیں بلترتیب 435 اور 435 ہیں جبکہ گرین پارٹی کے 137 اور 214 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔لیبر پارٹی بھی متعدد مضبوط سیٹوں سے محروم ہوگئی ہے، لیبر پارٹی کو بریڈ فورڈ میں بھی آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 10 سیٹیں لیبر پارٹی جبکہ 9 سیٹیں آزاد امیدواروں کو ملیں ہیں۔برطانوی وزیراعظم نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبرپارٹی کے جیتنے سے مایوسی ہوئی ہے، آنے والے مستقبل میں سیاسی رہنما کی حیثیت سے اپنے کام پر توجہ رکھوں گا۔ رہنما لیبرپارٹی اسٹارمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نتیجہ حکمران جماعت کے زوال کی نشاندہی کرتا ہے، قومی انتخابات کو بھی جیت جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.