لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر سرفراز چیمہ کو صوبے کا مشیر داخلہ مقرر کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے ایوانِ وزیر اعلی میں عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران سابق وفاقی آبی وسائل وزیر مونس الہی بھی شریک ہوئے۔
دورانِ ملاقات پرویز الہی نے عمر سرفراز چیمہ کو نئی ذمہ داری سے آگاہ کر دیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے نئی ذمہ داری پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کی ذمہ داری دی گئی۔ گذشتہ روز عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپنے کی منظوری دی تھی۔
جمعرات, جنوری 23, 2025
بریکنگ نیوز
- ورلڈ بینک پاکستان میں 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیراعظم شہبازشریف
- ژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 6 دہشتگرد ہلاک
- ارکان پارلیمنٹ کی تنخواھوں میں 200 فیصد اضافہ
- پی ٹی آئ اور حکومت کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے اثرات ملکی سیاست اور معیشت پہ بھی مرتب ھونگے۔ قسور کلاسرا
- شفقت چیمہ نے علالت کے باعث فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی
- خیبر ٹی وی کا منفرد میوزک شو ٹنگ ٹکور
- پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیوں کیا ؟
- پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا