Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل کو طلب کر رکھا تھا۔ جس میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ کو ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت اپیل پر بھی وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔
وفاقی کابینہ کو مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق آگاہی دی گئی ۔ کورونا سے بچاؤ کے انجکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کی منظوری ہونی تھی۔
شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.