اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی سکرین پر چیخیں نکل رہی ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے وزراء بے جا تنقید سے ملک کے عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی سرکار نے اس سے پہلے عزم استحکام جیسے اہم قومی سلامتی معاملے پر بھی سیاست چمکائی تھی اور اب عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عدلیہ پر اثرانداز ہونا موجودہ حکمرانوں کا پرانا وطیرہ ہے۔
ہفتہ, اپریل 5, 2025
بریکنگ نیوز
- نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ کر دیا
- گنڈاپور کی وفاق کو وارننگ: این ایف سی نہ ملا تو عوام کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے”
- ضلع کیچ میں دو دہشت گرد ہلاک
- طلال چوہدری کا گنڈاپور کو چیلنج: پہلے 13 سال کا حساب دو، پھر دھمکیاں دینا
- بلوچستان میں انتشار کی کوششیں بے نقاب ہو چکیں، کور کمانڈر کانفرنس
- بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
- پشاور ہائیکورٹ کا محکمہ صحت کو بڑا جھٹکا، غیر شفاف ٹینڈر منسوخ
- ٹی ٹی پی کی انگریزی پریس ریلیز پر خیبرپختونخوا کے عوام کا سخت رد عمل