اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی سکرین پر چیخیں نکل رہی ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے وزراء بے جا تنقید سے ملک کے عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی سرکار نے اس سے پہلے عزم استحکام جیسے اہم قومی سلامتی معاملے پر بھی سیاست چمکائی تھی اور اب عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عدلیہ پر اثرانداز ہونا موجودہ حکمرانوں کا پرانا وطیرہ ہے۔
جمعہ, جولائی 18, 2025
بریکنگ نیوز
- پختونخوا پولیس پر سنگین الزامات: شاندانہ گلزار بمقابلہ ایس ایچ او گھبر
- خیبرپختونخوا حکومت کا امن و امان کی صورتحال پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ
- ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست
- کابل میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی
- مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 3 زخمی
- خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی
- پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
- پاکستان،افغانستان اور ازبکستان میں ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف