Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, ستمبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
    اہم خبریں جولائی 18, 2025

    پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

    Facebook Twitter Email
    Khawarij infiltration attempt from Pak-Afghan border foiled, 5 alleged suicide bombers arrested
    15 سے 18 سال کی عمر کے 5 خارجیوں میں سے 3 کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی ہیں، سکیورٹی ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

    سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی ایک اور  کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں اور ان کے قبضے سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔ 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی 5 مختلف مقامات پر ناکابندی کی ۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور دراندازی کے بعد انہوں نے عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی ۔

    سکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث خوارج نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لے لی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مسجد کا محاصرہ کرلیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث خوارج نے ہتھیار ڈال دیئے ۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام خوارج افغان شہری ہیں، جن میں سے 3 کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں،گرفتار افراد کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ تمام خوارج کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ۔

    سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔

    ذرائع کا یہ بھی کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ خوارج پاک افغان سرحد سے دراندازی کر رہے تھے۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران کامیاب آپریشن میں 71 خوارج ہلاک کیے ۔

    اسی طرح 4جولائی 2025ء کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی پاک افغان سرحد کوشش کے دوران 30 خوارج جہنم واصل ہوئے تھے۔ 23 مارچ 2025ء کو بھی افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش میں  16 خوارج جہنم واصل کیے گئے تھے ۔

    پاک افغان سرحد سے دراندازی سے لے کر پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے تک فتنۃ الخوراج کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان،افغانستان اور ازبکستان میں ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.