Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کابل میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی
    بلاگ جولائی 18, 2025

    کابل میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی

    Facebook Twitter Email
    Ishaq Dar’s Kabul Visit and Border Security Success: Terror Infiltration Foiled
    Five Suicide Bombers Captured as Pakistan Tightens Border Security After Ishaq Dar’s Visit
    Share
    Facebook Twitter Email

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغان قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی امن، سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند، وزیر خارجہ امیر خان متقی اور قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرحدی اور سیکیورٹی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔

    پاکستان اور افغانستان نے خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اعلیٰ سطحی روابط کو برقرار رکھتے ہوئے سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے افغانستان پر زور دیا کہ دہشت گرد گروپوں کی سرکوبی میں باہمی ہم آہنگی کو مزید بڑھایا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں قیام امن ممکن ہو سکے۔

    دوسری جانب 17 جولائی کی شام پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی ایک بڑی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شام 5 بجے کے قریب خوارج نے پانچ مختلف راستوں سے پاکستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے میں سخت ناکہ بندی کی اور شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی۔

    تاہم فورسز کی بھرپور موجودگی کی وجہ سے حملہ آور بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے، جہاں فورسز نے بروقت گھیراؤ کرتے ہوئے حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو بغیر کسی جانی نقصان کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگردوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، جن میں سے تین کے پاس افغان شناختی کارڈز بھی موجود تھے۔ ان تمام افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی حکام نے اس کارروائی کے بعد سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سرچ آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب خوارج نے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی ہو۔ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان میں 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران آپریشن میں 71 خوارج مارے گئے تھے، جبکہ 4 جولائی اور 23 مارچ 2025 کو بھی دراندازی کی کوششوں کے دوران 30 اور 16 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔

    یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والے ان گروپوں کو بھارت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، جو خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 3 زخمی
    Next Article ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.