Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی وزیر نورالحق قادری کے کاروباری شراکت دار کو وزارت مذہبی امور کی عمارت کی 2 منزلیں بیچ دیں گئیں

اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کی ملکیت ایک بڑی عمارت کی 2 منزلیں وزیر کے کاروباری ساتھی کو نیلام کردی گئیں۔رپورٹ کے مطابق رمنا بلڈنگ اسلام آباد کے قلب جی۔6 مرکز میں قائم ہے جہاں پہلے وزارت مذہبی امور کا دفتر قائم تھا جو کہ اب نئے تعمیر شدہ کوہسار کمپلیکس میں منتقل ہو گیا ہے۔جب یہ عمارت خالی ہوئی تو وزارت مذہبی امور نے رمنا بلڈنگ کی نیلامی کا فیصلہ کیا ۔عمارت میں واقع ایک بینک کی شاخ کو بھی عمارت خالی کرنے کا پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا اور ایک ہی مرحلے میں پوری عمارت کو نیلام کرنے کے بجائے منزل بہ منزل نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک2 منزلیں نیلام ہوئی ہیں اور دونوں بار کامیاب بولی دہندہ نعمان خان رہے ہیں جو وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے کاروباری شراکت دار ہیں۔ عمارت کی مزید دو منزلیں آئندہ نیلام کی جائیں گی جس کے لیے کسی درخواست گزار کا دلچسپی لینا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

نیلامی کے دوران بولی کے عمل میں بھی ہیرپھیر کی گئی، ایک بولی دہندہ عزیز اللہ نے وزارت سے شکایت کی کہ اسے بولی کے عمل میں حصہ لینے نہیں دیا گیا جب کہ اس نے تمام شرائط پوری کردی تھیں۔

نورالحق قادری کی جانب سے نعمان کے کاروباری شراکت دار ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا تاہم انہوں نے رمنا بلڈنگ کے لیے بولی میں اپنے کاروباری شراکت دار کی شرکت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نعمان خان رمنا بلڈنگ میں اپنی دکان کی شاخ قائم کرنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیاتھا جب کہ اس دکان میں ان کی کوئی شراکت بھی نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.