Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی معافی کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دے دی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسی نیشن سے متعلق پر بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عیدالفطر پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے معمولی جرائم میں قیدافرادکی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دےدی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہو گا، آئندہ بجٹ میں عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، عوام کوبجٹ میں ریلیف دیاجائے گا۔

اجلاس میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی ، این ای ڈی یونیورسٹی کے 100 سال ہونےپراعزازی سکہ جاری کرنے اور سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈکے سی ای او کی تعیناتی سمیت ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.