Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان: افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی

ژوب میں سرحد پار دہشتگرد حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے اور 6 جوان زخمی بھی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.