Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے، احسن اقبال

حکومت نے22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔
میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔عمران نیازی کو پتا نہیں ملک کیسے چلانا ہے اورسفارتکاری کیسے چلانی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔ قوم پوچھتی ہے سوا لاکھ انکم ٹیکس سے ایک کروڑ پرکیسے پہنچے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں ۔ جو اپنے ٹیکس اور تحفوں کا حساب نہ دے سکے آپ نے کیسے اسے صادق اورامین قراردیا۔
سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائیدوں کو بحال کیا ۔ لیکن عثمان بزدار اور عمران خان نے 7ماہ میں بھی فیصلوں پرعمل نہ کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بے توقیری کرنے والے لوگوں سے حساب لینا چاہیے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے انقلاب کو تہس نہس کردیا گیا۔2017میں چین سے 40ارب کی پرائیوٹ انویسٹمنٹ آنا تھی ۔ اب چین کے سامنے کشکول اٹھانے جارہا ہے۔ جوآئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کرتا تھا اس نے نیشنل بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.