Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جولائی تا جنوری؛ مقررہ ہدف سے 262ارب روپے زائد ٹیکس وصول

مذکورہ مدت کے دوران ایف بی آر نے3352ارب روپے مالیت کا ریونیو حاصل کیا

کراچی(ویب ڈیسک) ایف بی آر کا بڑا دعویٰ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی7ماہ جولائی2021سے جنوری 2022 کا ہدف حاصل۔ محصولات کی مد میں مقررہ ہدف سے 262ارب روپے زائد مالیت کی وصولیاں کیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران ایف بی آر نے3352ارب روپے مالیت کا ریونیو حاصل کیا۔ اس طرح سے رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ کے دوران ریونیو کی مد میں30.4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 2571روپے کی وصولیاں ہوئی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2022کے دوران17.2فیصد اضافے سے430ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں ۔ جنوری2021میں367ارب روپے کی وصولیاں کی گئی تھیں۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی2021سے جنوری2022کے دوران ایف بی آرنے35.9فیصد زائد مالیت کے ٹیکس ریفنڈ کیے ۔ مذکورہ مدت کے دوران182ارب روپے کے ریفنڈ کیے ۔ گذشتہ سال کی اسی مدت میں 134ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کیے گئے تھے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ میں امپورٹ اسٹیج پر سیلز ٹیکس کلیکشن میں 69فیصد اضافہ ہوا ۔ مگر ڈومیسٹک سیلز ٹیکس کلیکشن 10فیصد گرگئی۔ دوسری جانب تقریبا تما اشیائے صرف پر17فیصد سیلزٹیکس نافذ ہونے کے باوجود ایف بی آر نے اپنے ماہانہ اہداف نہیں بڑھائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.