تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ائر مارشل شاہد حامد کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پرلائف ٹائم اچیومنٹ میڈل عطا کیا گیا۔ انہیں یہ میڈل صدر مملکت عارف علوی نے پہنایا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہ پاکستان کے پاس انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کامیاب اور خوشحال پاکستان کے لیے کوشش کرنی چاہیئے۔
ائرمارشل شاہد حامد پاکستان ائر فورس میں شاندار کیرئیر کے حامل رہے ہیں۔ ائر فورس میں انہوں نے کئی کلیدی عہدوں پر کام کیا۔ وہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چئرمین رہے جبکہ وہ آلٹرنیو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے بھی سربراہ رہے جہاں ان کے کریڈٹ پر کئی شاندار کارنامے ہیں۔