Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان ریلوے کامسافر ٹرینوں کےکرایوں میں اضافہ

لاہور:پاکستان ریلوےنےآج سےمسافر ٹرینوں کےکرایوں میں اضافہ کردیا۔پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کاکہناہےکہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کےباعث کرایوں میں اضافہ کیاگیاہےاورآئندہ مالی سال میں ریلوے کوتین سےچارارب روپےکےخسارےکااضافی بوجھ برداشت کرنا پڑےگا۔

ریلوے نےکرایوں میں2سے8.5فیصد تک اضافہ کیاہے۔50 کلومیٹر تک کےسفرپرکرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا،اکانومی کلاس کے کرایوں میں100روپے سےکم اضافہ کیاہےاورسیلون کےکرایوں میں8فیصد اضافہ کیاگیاہے،جبکہ تمام اسپیشل ٹرینوں کےکرایےقراقرام ایکسپریس کےکرایےکےبرابر رکھے گئےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.