Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

دبئی میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان ویمن ٹیم نےویسٹ انڈیزویمن کو4وکٹ سے شکست دی

دبئی۔پاکستان ویمن ٹیم نےتیسرےایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیزکو شکست دیکرمہمان ٹیم کےخلاف پہلی بار ون ڈےسیریزاپنےنام کرلی،دبئی میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹ سے شکست دی۔

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلےکھیلتےہوئے47.3 اوورزمیں 159رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکیں۔ پاکستان کی جانب سےنشرہ سندھو اورڈائنا بیگ نےتین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 47.2 اوورزمیں6وکٹ پرحاصل کرلیا۔سدرہ امین نے ایک بارپھراچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتےہوئے52رنز بنائے جب کہ ندا ڈار نے26 اور جویریہ خان نے24 رنزبنائے۔

پاکستان نےتین میچوں کی سیریز دو ایک سےاپنےنام کرلی۔پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی پرسابق کپتان وسیم اکرم،یونس خان اورہیڈ کوچ قومی ٹیم مکی آرتھرکھلاڑیوں کو مبارکباد دینےپہنچے۔

پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنےسےبہتررینکنگ والی ٹیم سےسیریزجیتی ہے۔قومی ٹیم کےسابق کپتان یونس خان نےپاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو 100 ایک روزہ میچ مکمل کرنے پر پی سی بی کی جانب سے اسپیشل مومنٹو ایوارڈ سےنوازا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.