Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 3وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی انٹرنیشنل سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
پاکستان اور سری لنکن ویمن ٹیم کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔ جن میں سے قومی ٹیم نے آغاز کے دونوں میچز جیت لیے۔ اس طرح پاکستانی ٹیم نے 2-0کی برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کرلی۔ عائشہ نسیم نے ناقابل شکست دھواں دار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔
مہمان ٹیم اپنی ایک اہم کھلاڑی میشا دلہانی کی خدمات سے محروم ہونا پڑا۔ کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب گراؤنڈ پر میزبان سائیڈ نے جیت کیلئے ملنے والا 103رنز کا آسان ہدف تین وکٹیں گنوا کر 17ویں اوررز کی پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا۔
عائشہ نسیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 31گیندوں پر 45رنز کی عمدہ اور ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ انہوں نے یہ سکور پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے حاصل کیا۔
قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف ایک مرتبہ پھر اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہیں۔ انہوں نے 22رنز جوڑے۔ ارم جاوید نے18رنز اسکور کرتے ہوئے 3چوکے بھی لگائے۔ منیبہ علی نے 17رنز بنائے۔ سماندھیکا کماری، اوشادی رانا سنگھے اور ایما کانچانا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا ٹیم کو اپنی ایک اہم کھلاڑی میشا دلہانی کی خدمات سے محروم ہونا پڑا۔ 20سالہ اسپنر لیگ انجری کا شکار ہو گئیں۔ مہمان ٹیم کی فاسٹ بولر اودیشکا پرابو دھانی پہلے ہی کورونا کا شکار ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہوگئی تھیں۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 6وکٹوں پر 102رنز بنائے۔
ہاسینی پریرا 3چوکوں کی مدد سے35رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نلاکشی ڈی سلوا نے 21رنز اسکور کیے۔ ہرشیدانے16، اوشادی نے 8، کپتان چماری اور ایما نے، 5،5رنز جوڑے۔ کاوسنا دلہاری 4اور انوشکا انوشکا ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
طوبی حسن، انعم امین، ندا ڈار، فاطمہ ثنا اور ایمن انور نے 1،1وکٹ لی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کراچی کے ساتھ اینڈ کلب میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے پہلے میچ میں6وکٹوں سے کامیابی پائی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ 16واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا۔ پاکستان نے 8جبکہ سری لنکا نے 6میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.