Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی سی بی کا پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب اور اعلان ویسٹ انڈیز کرکٹ کی طرف سے رضامندی کے بعد پی سی بی کی باقاعدہ اعلان کریگا۔ تاہم پی سی بی حکام نے ملتان کرکٹ اسٹیدیم کی انتظامیہ کو میچز کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی
ملتان کرکٹ سٹیڈیم کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی

بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ای میل کردی گئی ہے ۔ ملتان میں میچز کیلئے حکومتی کلیرنس کے بعد اعلان متوقع ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ملتان میں میچز کیلئے ابھی تک حکومتی ایڈوائس نہیں ملی ۔ تاہم جلد کسی پیشرفت کی امید ہے۔

دوسری جانب براڈ کاسٹرز کو بھی ملتان میں ہی اپنا سیٹ اپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔میچز سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے ۔ رات 12بجے تک ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 8،10اور 12جون کو ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.