Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کا اپنا ہائی کمشنر بھارت واپس بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے امن کی جانب یکطرفہ طور پر ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے آئندہ چند دنوں میں اپنا ہائی کمشنر واپس بھارت بھیجنے کا اعلان کردیا. دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود حکومت سے مشاورت کے بعد 7 مارچ کو بھارت کے دارالحکومت دہلی کے لیے روانہ ہوں گے جس کے بارے میں پاکستان میں موجود بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر گورواہلووالیا کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔

 

خیال رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی مداخلت سے دونوں ممالک کے درمیان مزید کشیدگی تو کم ہوئی لیکن بھارت کے رویے میں اب تک کوئی لچک دیکھنے میں نہیں آئی جبکہ حکومتِ پاکستان نے یکطرفہ طور پر ہائی کمشنر کی واپسی کا بھی اعلان کردیا۔ بھارت نے پاکستان میں موجود اپنے ہائی کمشنر اجے بساریا کو مشاورت کے سلسلے میں 15 فروری کو واپس بلالیا تھا جبکہ پاکستان نے بھارت میں اٹھنے والے جنگی جنون کے پیشِ نظر 18 فروری کو ہائی کمشنر کو اسلام آباد بلوایا تھا۔ خیال رہے کہ ہائی کمشنر کو ’مشاورت کے لیے واپس بلوانا، میزبان ملک کے سامنے سخت احتجاج کرنے کا ایک سفارتی طریقہ کار ہے۔

تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ پاکستان کے اس اعلان کے بعد کیا بھارت بھی اپنے ہائی کمشنر کو دوبارہ پاکستان بھیجے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.