Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مقروض ممالک کبھی ترقی نہیں کرتے،شوکت یوسفزئی

عمران خان نے ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئےسخت فیصلےکیے,ہمیں نا تجربہ کاری کاطنعہ دینے والے تجربہ کاروں نے ملک کو مقروض چھوڑا اور ملک کے خزانے پر ڈاکہ ڈالا،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

پشاور.وزیراطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسفزئی نےکہاہےکہ مقروض ممالک کبھی ترقی نہیں کرتے،وزیراعظم عمران خان نےملک کو قرضوں کےبوجھ سےنکالنےاورترقی کی راہ پرگامزن کرنےکیلئےسخت فیصلے کیے،ہمیں ناتجربہ کاری کاطنعہ دینےوالےتجربہ کاروں نے ملک کو مقروض چھوڑا اور ملک کے خزانے پر ڈاکہ ڈالا ۔پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک پر پیسے لگانے کی بجائےاپنےاوپر لگائے اور ریکارڈ کرپشن کی .

ان خیالات کااظہارخیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نےمیڈیا سےبات چیت کرتےہوئےکیا صوبائی وزیرنےکہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا تھا ملک کو بدنامی اور دیوالیہ ہونےسےبچانے کےلیے روزنامہ6 ارب روپے قرض واپس کررہےہیں ہمیں نا تجربہ کار کہنےوالوں نےملک پر30ہزار ارب کا قرضہ چڑھایا ہےجبکہ ملک کی ترقی کےلیےکیا کچھ بھی نہیں ہے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنےکےلئےباہرسےاوربھی انویسٹمنٹ لارہےہیں پوری دنیاکو پتہ ہےکہ وزیراعظم عمران خان چوراورکرپٹ نہیں ہیں اسلئےانویسمنٹ کررہےہیں صوبائی کابینہ میں توسیع کےبارےمیں شوکت یوسفزئی نےکہاکہ وزیراعلیٰ صوبے کےچیف ایگزیکٹو ہ اوربااختیار وزیراعلیٰ ہیں جب وہ چاہیں گےکابینہ میں توسیع کرلینگےکابینہ میں توسیع کےبارے میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں .

وزیراعلیٰ صوبائی حکومت کے معاملات کو اچھی طرح چلا رہے ہیں صوبائی بیوروکریسی میں رد و بدل اور تبادلے معمول کی باتیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور بیوروکریسی بھی پوری شفافیت اور آزادی سے اپنا کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت میں کرپشن نا قابل برداشت ہے اور جو بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کو حکومت سے خارج کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.