Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیرسے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کےانسانی حقوق ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیرسے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئےانکوائری کمیشن کے قیام کی سفارش کا خیرمقدم کرتےہیں،رپورٹ میں پیلٹ گنزکےاستعمال سمیت قابض افواج کی بربریت کاحوالہ دیاگیا۔ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حالات میں کوئی مماثلت نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیردنیا میں سب سے زیادہ عسکری مداخلت والا خطہ ہےجبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھلے ہیں،مسئلہ کشمیر کا واحد حل عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے کشمیرپر 2019 کی رپورٹ جاری کی ہے جس کی تیاری میں مقبوضہ کشمیر کی تنظیم جموں کشمیر کولیشن سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) نے اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کےمطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حراست اورجبری ہتھکنڈےاستعمال کرتی ہے،2018میں160لوگوں کوشہید اور1253کونابیناکیاگیا،بھارتی حکومت کی جانب سےکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بےانتہااضافہ ہواہےجس پرشدید تشویش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.