Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کی جانب سے بھارتی دعویٰ کو ایک بار پھر مسترد کردیا گیا

بھارت نے فروری سنہ 2019 میں پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں مار گرایا تھا، پاکستان کا موقف

پاکستان کی جانب سے بھارتی دعویٰ کو ایک بار پھر مسترد کردیا گیا۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے فروری سنہ 2019 میں پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں مار گرایا تھا۔

رجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھارتی دعوی بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی پائلٹ کی گرفتاری سے پہلے ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔ ابھینندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنی عوام کو خوش کرنا اور خفت مٹانا ہے۔ عاصم افتخار کے مطابق پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو 2 بھارتی طیاروں کو دن میں مار گرایا تھا۔ ایک بھارتی مگ21 طیارہ آزاد جموں و کشمیر کی حدود میں تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑا۔ پھر جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا۔ پائلٹ کو واپس بھیجنا دلیل ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین۔  امریکی حکام نے تصدیق کی کہ اس دن پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا۔ بین الاقوامی اور امریکی ماہرین نے ایف 16 طیاروں کے اسٹاک کا بغور جائزہ لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا فوجی اصولوں اور اقدار کے منافی ہے،شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.