Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی ۔ مسافر سے 3 کلو کے قریب آئس اور ہیروئن برآمد

پشاور(رشید آفاق) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی ۔ مسافر سے 3 کلو کے قریب آئس اور ہیروئن برآمد کرلی ۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق بلال حسین نامی مسافر پشاور ایئرپورٹ سے ریاض جارہا تھا۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے شک گزرنے پر مسافر کے بیگ کی تلاشی لی ۔ اس دوران مسافر کے بیگ کے خفیہ خانے میں منشیات مہارت سے چھپائی گئی تھی ۔

منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی
منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی

اے ایس ایف کے مطابق منشیات بیگ میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی ۔ تاہم سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرلی گئی ۔ برآمد ہونیوالی منشیات میں آئس اور ہیروئن تقریباًتین کلو کے قریب برآمد ہوئی ۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.