Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیپرا کو 7 روپے96 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست موصول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کی درخواست کردی۔ ملک میں بجلی صارفین پر مزید بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔
نیپرا سی پی پی اے کی 7روپے 96پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت 27جون کو کرے گا۔
سی پی پی پی اے کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے8.80فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے67پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
درخواست کے مطابق مقامی گیس سے10فیصد۔ درآمدی ایل این جی سے22.89فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کیلئے ریفرنس لاگت 5روپے93پیسے فی یونٹ مقررتھی۔
واضح رہے کہ نیپرا نے دو روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.55 روپے اضافے کی منظوری دی تھی ۔ اس سے ایک روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42پیسے فی یونٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.