Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابل میں سکھوں کے گرودوارے میں دھماکہ, 30 افراد کے محصور ہونے کا خدشہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کے ایک گرودوارے میں دھماکے ہوا ہے اور وہاں درجنوں زائرین کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ دھماکہ سنیچر کی صبح ہوا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک مقامی اہلکار گرنام سنگھ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ دھماکے کے وقت گرودوارے کے اندر تقریبا 30 افراد موجود تھے۔

یہ عمارت دارالحکومت میں سکھوں کا آخری گرودوارہ ہے، اور سکھ برادری کے رہنماؤں نے حال ہی میں اندازہ لگایا ہے کہ مسلمان اکثریتی افغانستان میں اب صرف 140 سکھ رہ گئے ہیں جو کہ پہلے سنہ 1970 کی دہائی میں 100,000 ہوا کرتے تھے۔

گذشتہ سال طالبان عسکریت پسندوں کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے ملک میں ہونے والا یہ تازہ ترین حملہ ہے۔

اپریل میں سنی مسلم عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس) کی جانب سے مزار شریف شہر میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد پر بم حملے میں 31 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوئے تھے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق گرودوارے پر ممکنہ طور پر کار بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.