Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور:پولیس سٹیشن میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤ ں کی ضمانتیں منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور عدالت نے لانگ مارچ کے دوران بھاٹی گیٹ تھانے میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں پی ٹی آئی کے 14رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی28جون تک عبوری ضمانتیں منظورکیں۔
پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بھاٹی گیٹ تھانے میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تحریک انصاف کے 14رہنماؤں کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں نامزد کیا تھا۔
جن رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کی گئیں ۔ ان میں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس اور دیگر شامل ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.