پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت تقسیم ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی اسمبلی آج توڑنے کے مخالف نکلے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اسمبلی آج توڑی گئی تو الیکشن رمضان میں ہوگا، الیکشن عیدکے بعد ہونا چاہیے، عمران خان کا مؤقف ہے کہ رمضان میں الیکشن ہوا تو بھی ٹرن آؤٹ اچھا ہوگا۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے گئے تھے اور اسمبلی آئینی طور پر 48 گھنٹوں بعد خود ہی تحلیل ہوگئی جب کہ وزیراعلیٰ کے پی نے بھی گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ انہوں نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی تجویز پر دستخط کردیے ہیں۔