Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں نوجوان تشدد کیس میں دو ایس ایچ اوز سمیت 4 پولیس اہلکار برطرف

محکمے کی بدنامی کرنے والوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں، آئی جی خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا پولیس نے عامر تہکالے تشدد کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دو ایس ایچ اوز اور دو ماتحت اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واقعے کی محکمانہ انکوائری کی گئی جس میں پولیس اہلکاروں پر جرم ثابت ہوگیا۔ 4 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا جن میں ایس ایچ او تہکال شہریار، ایس ایچ او یکہ توت عمران الدین اور دو سپاہی نعیم اور توصیف عالم شامل ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے کہا کہ پولیس کے اندر خود احتسابی کے ذریعے جزا اور سزا کا عمل جاری ہے، جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، محکمے کی بدنامی کرنے والوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں، عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.