Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد،3 ملزمان گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے چھاپہ مار کر جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے بھانہ ماڑی کے قریب رنگ روڈ چوک میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کے 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشینیں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ملزمان کی شناخت امجد، ساجد اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو مزید 9 کڑور مالیت کے نوٹ چھاپنے کی تیاری کر رہے تھے۔

جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ جعلی نوٹ ملک بھر میں سپلائی کیے جانے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.