Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 31, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے ایل پی جی کی قیمت 17 روپی سے زائد فی کلو کمی کا اعلان کردیا
    • حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
    • نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی K2/K3 ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے مکمل کرلیا
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب
    • تحریک انصاف کا عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان
    • باجوڑ آپریشن، خواتین کا احتجاج اور بچوں کی شہادت, عروج خان
    • قاضی عارف محمود کا ( دو خزو خاوند) مزاحیہ مگر نصیحت آموز
    • صدر ٹرمپ کا شکریہ، معاہدے سے دیرپا شراکت داری کو وسعت ملے گی، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پہلا سیمی فائنل: کروشیا کو شکست دیکر ارجنٹائن ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
    اہم خبریں

    پہلا سیمی فائنل: کروشیا کو شکست دیکر ارجنٹائن ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    دسمبر 14, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل  میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر چھٹی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔

    لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ابتدائی پندرہ منٹ تک زیادہ تر گیند پر کروشیا کی ٹیم کا قبضہ رہا، پھر ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے اٹیکنگ مووز بنانے شروع کیے ، اسی ایک موو کے نتیجے میں ارجنٹائن کو پینالٹی کک مل گئی جس پر میسی نے گول کردیا۔ میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

    ارجنٹائن کا دوسرا گول 22 سالہ الواریز نے اسکور کیا جو تنہا اپنے ہاف سے گیند کو لے کر چلے اور کروشیا کے جال میں پہنچا کر آئے، پہلے ہاف تک مقابلہ دو صفر سے ارجنٹائن کے حق میں تھا۔ دوسرے ہاف میں الواریز نے ارجنٹائن کے لیے تیسرا اور اپنا دوسرا گول کیا، یہ گول اُنہوں نے میسی کے عمدہ پاس پر بنایا، کروشیا کی ٹیم کوشش کے باوجو د کوئی گول نہ کرسکی۔

    مقررہ وقت تک اسکور تین صفر رہا یوں ، ارجنٹائن کروشیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ارجنٹائن چھٹی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے، 1978 اور 1986 میں ارجنٹائن ورلڈکپ چیمپئن بنا تھا۔

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کا  دوسرا سیمی فائنل فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم اتوار کو فائنل میں ارجنٹائن کے مدمقابل ہو گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنواز شریف وطن واپسی کیلئے تیار
    Next Article دفاعی چیمپئن فرانس ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت نے ایل پی جی کی قیمت 17 روپی سے زائد فی کلو کمی کا اعلان کردیا

    جولائی 31, 2025

    حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

    جولائی 31, 2025

    نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی K2/K3 ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے مکمل کرلیا

    جولائی 31, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے ایل پی جی کی قیمت 17 روپی سے زائد فی کلو کمی کا اعلان کردیا

    جولائی 31, 2025

    حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

    جولائی 31, 2025

    نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی K2/K3 ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے مکمل کرلیا

    جولائی 31, 2025

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب

    جولائی 31, 2025

    تحریک انصاف کا عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    جولائی 31, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.