Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا، مرکزی دروازہ توڑ دیا

کارکنان لوٹے اٹھا کر اپوزیشن اور منحرف ارکان کے خلاف نعرے بازی میں مصروف

اسلام آباد(عاصم ریاض) اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا۔ آئی ایس ایف کے مظاہرین نے مرکزی دروازے کو توڑ دیا۔ کارکنان لوٹے اٹھا کر اپوزیشن اور منحرف ارکان کے خلاف نعرے بازی میں مصروف ہیں ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کے افسران نفری کے ہمراہ سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کارکنان کو راستہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ احتجاج کے بعد مظاہرین سندھ ہاؤس کے مرکزی دروازے کے سامنے سے منتشر ہوئے ۔ پھر ایک گروپ نے افرا تفری پھیلانا شروع کردی۔
بعدازاں عامر مغل کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا۔ کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ضمیر فروش استعفیٰ دیں اور جس مرضی پارٹی میں جائیں۔
پشاور پریس کلب کے سامنے بھی پی ٹی آئی ورکرز نے عمران خان کے حق میں اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ نور عالم خان نے اپنا ووٹ بیچ کر پی ٹی آئی ووٹرز اور عمران خان کے ساتھ غداری کی۔ پی ٹی آئی ورکرز نے نور عالم خان کے پوسٹر بھی جلائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.