Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ڈی ایم کا آج سے ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کا اعلان

حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے آج سے ملک بھر میں حکومت کےخلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔  پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ پہلے پشاور میں ایف آئی آر درج کی گئی اور پھر ملتان میں کارکنان کوگرفتارکیا گیا، پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔ انہوں نےکہا کہ جیل سیاستدان کا دوسراگھر ہے لہٰذا اپوزیشن کو ایسی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کسی کو جلسوں سے نہیں روکیں گے بلکہ قانونی کارروائی کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.