ضلع جمرود میں بھِی انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر پی کے 70 عامر زیب خان کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کاغزات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرنے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر جبکہ امیدوران کی لسٹ 23 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 24 تا 30 دسمبر جمع کرائے گئے کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی جبکہ 3 فروری ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے پر اعتراض کیلئَ مقرر ہے۔
آر اوز کی جانب سے پی کے 70 کیلئے جاری شیڈول کے مطابق 10 جنوری کو الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کا دن ہوگا ، 12 جنوری کو حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی۔ 8 فروری کو انتخابات کا دن ہوگا۔
پی کے 70 کیلئَے شیڈول جاری، حتمی فہرست 12 جنوری کو آویزاں ہوگی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read