Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈی ایس پی تخت بھائی روخانزیب خان نے تھانہ لوندخوڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

واجد ہوتی سے
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا پولیس جناب معظم جاہ انصاری صاحب، ڈی آئی جی مردان ریجن جناب یاسین فاروق صاحب کے وژن کے مطابق اور ڈی پی او مردان جناب ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی حصوصی ہدایت پر پولیس عوام کو درپیش مسائل سننے اور ان کے بروقت ازالے کیلئے ڈی ایس پی تخت بھائی جناب روخانزیب خان نے تھانہ لوندخوڑ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈی ایس پی تخت بھائی جناب روخانزیب خان کی سربراہی میں تھانہ لوندخوڑ میں کھلی کچہری منعقد ہوئی جسکا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔جس میں SHO تھانہ لوندخوڑ ولایت شاہ خان اور دیگر پولیس افسران، DRC ممبران، تاجر رہنماؤں، میڈیا کے نمائندوں، اساتذہ کرام، علماء کرام، وکلاء صاحبان اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معززین و مشران کے علاوہ دیگر لوگوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شرکاء نے ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق صاحب اور ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے اس عوام دوست اقدامات کی تعریف کی اور اسکی قیادت اور موجودہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کی۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے کھل کر اپنے شکایات، تجاویز اور مسائل بیان کیے اور مقامی لوگوں نے کہا کہ تھانہ لوندخوڑ آمن کا علاقہ ہے اس میں کرائم کی شرح پولیس کی کوششوں سے دیگر علاقوں کے نسبت کم ہیں اسکے باوجود بھی کچھ مسائل جو حل طلب ہے ہوائی فائرنگ کی تدارک، منشیات کے حوالے سے، گرلز کالج اور گرلز سکولوں کے چھٹی کے دوران آوراں لڑکوں اور ویریفکیشن میں تاخیر اور اسکے علاوہ بہت سے مسائل بیان کئے جس پر ڈی ایس پی روخانزیب خان نے موقع پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی اور ویریفکیشن کو 24 گھنٹوں میں اور عوام کے مسائل تھانے کی سطح پرحل کرنے کی اخکامات جاری کی پرانی دشمنیوں کو علاقائی سطح پر جرگہ مشران کے زریعے حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔
ڈی ایس پی روخان زیب خان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے قریب لانا ہے اور عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ پولیس انکی اپنی پولیس ہے جس سے اپنے مسائل کے حل کیلئے بلا کسی جھجک رجوع کر سکتے ہے
معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عوام کے تعاون سے ہی ایک پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے ہوائی فائرنگ ایک اخلاقی اور قانونی جرم ہے اس کی وجہ سے بہت بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہے منشیات ایک ناسور اور معاشرے کیلئے تباہی کا سبب ہے آئس، ہیروئن، چرس، شراب وغیرہ جتنے بھی نشہ آور اشیاء کے فروخت کرنے والے ہے ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس معاشرے کو منشیات سے پاک معاشرہ بنانا پولیس کی قانونی، اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے غیر رجسٹر کرایہ داروں غیر رجسٹر موٹر سائیکلوں، کالے شیشوں والی گاڑیوں، نیٹ کیفے، اور غیر قانونی اڈوں خلاف بھی خصوصی مہم جاری ہے ون ویلنگ ایک غیر قانونی اور خطرناک فعل ہے اس جرائم کے انسداد میں پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تمام پولیس افسران بغیر کسی دباؤ یا پریشر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے
سود، انڈر پلے منشیات فروشی، لینڈ مافیا، قبضہ مافیا اور دیگر سماجی و معاشی جرائم ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی ہدایت پر پورے ضلع مردان میں روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں۔
اور مزید کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور ان کی حفاظت ہم پر فرض ہے میرے دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور امن امان برقرار رکھنے کیلئے دعا کئی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.