Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرتارپور راہداری مذاکرات کےلیےمثبت سوچ سےآگےبڑھ رہےہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کرتارپور راہداری پر مقررہ وقت تک کام مکمل کر کے کھولنے کا خواہشمند ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نےکہاہےکہ کرتارپورراہداری مذاکرات کےلیےمثبت سوچ سےآگےبڑھ رہےہیں،پاکستان کرتارپور راہداری پر مقررہ وقت تک کام مکمل کر کے کھولنے کا خواہشمند ہے۔

ایک انٹرویو میں ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ پاکستان کرتارپور راہداری پر مقررہ وقت تک کام مکمل کرکےکھولنےکاخواہشمند ہے۔ترجمان نے کہاکہ کرتارپورراہداری کی اتوارکوہونےوالی اہم ترین بیٹھک واہگہ پرہوگی۔انہوں نےکہاکہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیاءڈاکٹر فیصل کریں گے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستانی وفد میں وزارتِ خارجہ وزارتِ داخلہ مذہبی امور ایف آئی اے سمیت متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ مذاکرات میں راہداری کے حوالے سے تجاویز پر مشتمل مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ داخلہ کریں گے،پاکستان اوربھارت کےدرمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور14مارچ کواٹاری میں ہواتھا۔ذرائع کےمطابق دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کادوسرا دور2اپریل کوطےتھاجسے بھارت نےمنسوخ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری پر تکنیکی سطح کے مذاکرات کے اب تک چار سے زائد دور ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے 15 بھارتی صحافیوں کو ویزے بھی جاری کئے گئے ہیں۔

اٹاری میں ہونےوالےمذاکرات میں بھارت نےپاکستانی صحافیوں کوویزےدینےسےانکارکردیاگیا تھا۔ذرائع کےمطابق واہگہ پراعلیٰ سطحی مذاکرات میں تکنیکی مذاکرات بھی ہوں گے،مذاکرات صبح9بجےسےدوپہر تک جاری رہیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ واہگہ پرمذاکرات کےآغازسےقبل8بجکر45پرمیڈیا کو بریف کریں گے،مذاکرات کےاختتام پردوسری میڈیا بریفنگ دوپہر کو ہو گی۔ذرائع کےمطابق اعلیٰ سطحی مذاکرات کےپہلےدورمیں چند نکات پربھارت کی طرف سےاعتراض سامنےآیاتھا۔ذرائع کےمطابق مذاکرات میں جن نکات پرعدمِ اتفاق ہےان پرتفصیلی جائزہ لیاجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.